English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاقت آباد فلائی اوورکی استرکاری اور جوائنٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شاہراہ پاکستان پر لالو کھیت سے کریم آباد، سہراب گوٹھ جانے والی سائیڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے
شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت فلائی اوور کی مرمت میں دلچسپی نہیں لے رہی‘ شہریوں کا الزام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہراہ پاکستان پر طویل ترین لیاقت آباد فلائی اوورکی استرکاری اور جوائنٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم اور مصروف سڑک شاہراہ پاکستان پر لالو کھیت سے کریم آباد، سہراب گوٹھ جانے والی سائیڈ پر لیاقت آباد فلائی اوور میں جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور جوائنٹس ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں، خاص طور پرجب ہیوی ٹریفک گاڑیاں سپر ہائی وے جانے کیلئے لالو کھیت دس نمبر سے لیا قت آباد فلائی اوور پر پہنچتی ہیں تو پہلا ہی جوائنٹ ٹوٹا ہوا ہے، اسی طریقے سے لالو کھیت سے آنے والی تیز رفتار ٹریفک کو اس جوائنٹ پر اچانک رکنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس سلسلے میں شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت فلائی اوور کی مرمت میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے