English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کی تعریف ہوئی تووزیراعظم کو آگ لگ گئی، قمرزمان کائرہ

القمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تعریف ہوئی تووزیراعظم کوآگ لگ گئی۔آج پاکستان کے مزاج والا بندہ امریکی صدر ہے، وہ بھی اپنی غلطیاں کوتاہیاں ماننے کی بجائے گورنرز سے لڑ پڑا ہے۔جب ملک کا وزیراعظم ہنگاموں، انارکی اور احتجاج کی بات کرے گا تو پھر صوبے کی کون بات سنے گا؟انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی اقدامات جن میں کورونا فنڈ اچھا قدام ہے، حکومت 12ہزار فی خاندان کو دے رہی ہے، ہم اس کی تعریف کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اچھے الفاظ میں وزیراعظم کی تعریف کی۔اسی طرح وزیر اعلیٰ سندھ خود اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کررہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ ہو، لیکن وزیراعظم سندھ حکومت کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔سندھ کی تعریف ہوئی تووزیراعظم کو آگ لگ گئی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تعریف کی ، سندھ کی تعریف کرتے کچھ ہوتا تھا؟وزیراعظم اور کابینہ جو کررہی ہے وہ سیاست ہے۔وزیراعظم نے پہلے خطاب میں کہا کہ لاک ڈاؤن نے ہونا چاہیے جبکہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن کی پوزیشن لے چکی تھی۔لاک ڈاؤن کرنے والے بھی قوم کے خادم ہیں۔سندھ کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوانے لاک ڈاؤن کیا۔ہم نے جس پیٹرن کو فالو کررہے ہیں، پوری دنیا میں وہی پیٹرن استعمال ہوا اور وباء پر کنٹرول کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے