کراچی:پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصو صی پرواز پی کے 8889 انڈونیشاء کے شہر جکارتہ سے 200 مسافروں لیکر کراچی پہنچے گی۔
خصوصی پرواز آج رات کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی،آنے والے تما م مسافروں کی مکمل طبی جا نچ کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے والے مسافروں کو سات دن یا 14 کے لئے قر نطینہ میں بھیجا جائے گا۔
