نئی دہلی (ساوتھ ایشین وائر)سڑک کے ذریعے نقل و حمل اور قومی شاہراہ کی وزارت نے مکمل لاک ڈاون کے دوران ضروری اشیا کی ڈھلائی کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے قومی شاہراہوں پر ڈھابوں اور مرمت مراکز کی فہرست اور ٹول نمبر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔
وزارت نے پیر کو بتایا کہ اس فہرست میں قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی)ریاستوں، تیل کی پیداور کرنے والی کمپنیوں جیسی تنظیموں کی جانب سے پورے ملک میں دستیاب ڈھابوں اور ٹرک کی مرمت سے متعلق گیرج کی فہرست اور تفصیل تیار کی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس کا مقصد کووِڈ-19 وبا پر قابو پانے کے لیے نافذ لاک ڈاون کے چیلنج بھرے وقت میں ضروری اشیا کی سپلائی کے لیے ٹرک، کارگو ڈرائیوروں اور کلینرس کو ملک کے مختلف مقامات پر آمد و رفت کے دوران تعاون مہیا کروانا ہے۔