English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حمزہ شہباز اربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

القمر

لاہور (آئی این پی ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ کے باعث نہیں۔ اربوں کی کرپشن پرجیل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمران خزانے میں نقب لگانا اپنے پیدائشی حق سمجھتے تھے۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے حواریوں کو بھی لوٹ مار کے مواقع دیے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اب کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے اپوزیشن بحران کا شکار ہے، حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ نہیں اربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں،جبکہ عمران خان نے احتساب کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے