لاہور(آئی این پی)سی آئی اے پولیس غازی آباد کے اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ملزم آصف ہلاک ہو گیا۔سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور تھانہ سول لائنز کے اہلکاروں کو فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آصف صدیق نے سی آئی اے غازی آباد میں چار افراد کو فائرنگ سے زخمی کیا اور فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کا چند گھنٹے میں سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزم کی فائرنگ سے گزشتہ روز دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط