English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وبا،پاکستان کو جاپان کی جانب سے 10 ملین ڈالر موصول

القمر

اسلام آباد(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین اور پاکستانی عوام پر کووڈ19 کے اثرات کو کم کرنے کے لیے جاپان کی حکومت کی جانب سے 10 ملین ڈالر موصول ہو گئے ہیں، یواین ایچ سی آر کی ٹیمیںمہاجرین اور جنرل پبلک کو کورونا کی وبا کے اثرات اور اس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہی ہیں، پچھلے 5 سال کے دوران صحت کے شعبے پر40 ملین ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔قیصر خان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے مؤ ثر حکمت اختیار کی ہے جس سے اب بہت کم نقصان ہوا بلکہ اس وبا کو روکنے میں لاک ڈائون کا بروقت فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی عالمی سطح پر اس وبا سے نمٹنے میں بے بس نظر آتے ہیں۔قیصرخان نے کہا کہ حکومت جاپان نے پاکستان میں افغان مہاجرین اور پاکستانی عوام پر کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے 10ملین ڈالر یو این ایچ سی آر پاکستان کو دیے ہیں جو اس وبا کے اثرات کو کم کرنے اور مہاجرین محنت کش طبقہ جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے اس امدادی رقم میں سے ان کو اشیائے خورونوش ، این 95 ماسک، سینیٹائزر، صابن ،ادویات و دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام کا ماضی میں بھی مہاجرین کے لیے مثالی تعاون رہا ہے،ان کی امدادی فنڈ سے مہاجرین کو مختلف سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے