ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں اقلیتوں پر بدترین مظالم شرمناک ہیں، فرید پراچہ

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر بدترین مظالم افسوسناک ہی نہیں ، شرمناک بھی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نریندر مودی نے پورے ملک میں ہندتوا کا جو زہر پھیلایاہے اور جس طرح آرایس ایس کے غنڈوں کو دہشت گردی کی کھلی چھٹی دی ہے، وہ تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گرد ی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس موقع پر اقوام متحدہ اور امن عالم کی ٹھیکیدا رنام نہاد بڑی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی ظلم میں شراکت کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کویت کی کابینہ کی طرف سے مذمتی خط قابل تحسین ہے لیکن باقی مسلمان ریاستوں کو بھی اپنی ذمے داری ادا کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی اور امیت شا نے اس جنون کو پیدا کر کے خود اپنے خلاف ٹائم بم فٹ کر دیاہے اور جب اقلیتیں تنگ آمد بجنگ آمد تک پہنچ گئیں تو ظالموں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں