حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مارکیٹ تھانے کی حدود میں فلیٹ میں آتش زدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ، کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔ مارکیٹ تھانے کی حدود ہیر آبا د کے علاقے میں واقع عبدالرزاق پلازہ کے فلیٹ نمبر3میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائربرگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ مذکورہ فلیٹ محمد عزیز کا ہے۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ ہوگیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔
مارکیٹ تھانے کی حدود میں فلیٹ میں آتش زدگی
القمر
