واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کی سفارش کردی۔کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمیمذہبی آزادی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں کیں اور جان بوجھ کر مذہبی آزادی کے خلاف منظم پرتشدد کارروائیوں کی اجازت دی۔امریکی کمیشن نے سفارش کی ہے کہ بھارتی حکومت، اداروں، حکام پر سفارتی، انتظامی پابندیاں عاید کی جائیں، مذہبی آزادیاں سلب کرنے میں ملوث افراد کے اثاثے منجمد اور امریکا داخلے پر بھی پابندی عاید کی جائے، بھارتی شخصیات کے خلاف کارروائی کے لیے مالیاتی اور ویزا حکام کو پابند بنایا جائے۔ امریکی کمیشن کی سفارش کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پر پابندیوں کے اطلاق کا امکان ہے جب کہ حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سوک سنگھ اور پولیس و سرکاری حکام پر بھی پابندیاں عاید ہو سکتی ہیں۔
امریکی کمیشن نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کی سفارش کردی
القمر
