English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا نے نوکریا چھین لیں،لاک ڈاؤن سے بھی بڑے مسائل ہیں،بتدریج نرمی کریں گے،وزیراعظم

القمر

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے لوگوں کی نوکریاں چھین لی ہیں، ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا،لاک ڈاؤن سے بھی بڑے مسائل ہیں، آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کریں گے، حکومت ہرطبقے کوریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے پارٹی اراکین کو گائیڈ لائینز فراہم کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے حلقوں میں ٹائیگرفورس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے کے لییحفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس اوپیز تیارکیے جا چکے ہیں، منتخب عوامی نمائندگان حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج سے مستحقین کو فائدہ یقینی بنائیں، 10لاکھ رضاکاروں پرمشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو بروئے کار لانے کے لیے ٹی او آرز تیار کیے جا چکے ہیں، عوامی نمائندوں کے لیے عوام کی خدمت کا بہترین موقع ہے، موجودہ وقت سارے اختلافات بھلا کر قوم کی خدمت کا تقاضا کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک بہر صورت پہنچانے ہیں، کورونا وبا قابو میں ہے جلد ہی اس پر مکمل قابو پالیں گے۔ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ بہت متاثر ہوا، انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، اس لیے رضاکار فورس بنائی، ٹائیگر فورس رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کی مدد کرے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو کھولنا ہے، ٹائیگرفورس کی سب سے بڑی ذمے داری لوگوں کو سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے، کورونا پھیلا تو ہمیں پھر لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، اگر لوگوں نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو خطرہ ہے کورونا پھر سے پھیلے گا۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کھولیں گے تو لوگوں کو دوبارہ نوکریاں ملیں گی، لوگوں کو کورونا سے بچانا اور روزگار بھی دینا ہے، ٹائیگرفورس بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کرے، کہیں بھی ذخیرہ اندوزی دیکھیں تو انتظامیہ کو بتائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے