ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں داعش کا حملہ‘6 افراد جاں بحق‘ 6 زخمی

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے مشرقی صوبے دیالیٰ میں داعش کے ایک گھر پر کیے گئے حملے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے تحصیل خانیکن سے منسلک گاؤں دارا میں ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مغربی موصل میں کرد علاحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ ترک طیاروں نے سنجار میں کم از کم 20 میزائل داغے، تاہم اس سلسلے میں جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ اُدھر ترک وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف پنجہ عقاب آپریشن کے تحت 81 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سنجار، قاراجک، قندیل، زاپ، آواشین باسیان اور خارقورق میں ترک فضائیہ نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں، اسلحہ کے گوداموں اور دیگر ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں