English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کی رم جھم ہونے کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں ایئرپورٹ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی میں صبح سویرے بارش ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائوں نے موسم خشگوار بنادیا۔

شاہراہ فیصل، بلوچ کالونی، نرسری، کارساز، لائنزایریا، طارق روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

محکہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے 35 تک جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے