فیصل آباد: تاندلیاں والا میں مکا ن کی چھت گرنے سے7 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تاندلیاں والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مکان کی چھت گر نے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کمشنرفیصل آباد سے حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا۔

