کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے نعمان بٹ کواپنے اقرار نامے اور بی او جی اراکین کے لیے مقررہ کوڈ آف ایتھکس کی خلاف ورز ی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نعمان بٹ کو3 سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملحقہ کسی بھی یونٹ کے الیکشن لڑنے یا دفتر سنبھالنے سے روک دیا گیاہے۔ انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر، جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 24صفحات پر مشتمل فیصلے میں تحریر کیا ہے ۔”شکایت کنندہ (اسد علی خان، رکن بی او جی) اور پی سی بی یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ 17 اپریل 2019 کو جواب دہندہ نے بی او جی کے اراکین پر نافذ العمل کوڈ آف ایتھکس کی خلاف ورزی کی ہے۔”” انہوں نے بی او جی کے 53ویں اجلاس میں خلل ڈالا اور بی او جی کو اجلاس کے ایجنڈے پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دی۔””یہ ریکارڈ پر ثابت ہوتا ہے کہ جواب دہندہ نے پریس کانفرنس منعقد کی جوکہ پی سی بی کے آئین کے پیرا 18 اور ماڈل آئین برائے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیرا 5.1 کی خلاف ورزی ہے۔”” جواب دہندہ نے خفیہ دستاویزات میڈیا کو دکھا کر پی سی بی کے ضمنی قوانین کی خلاف ورزی کی۔”” انہوں نے آئین، رولز (کوڈ آف ایتھکس)اور اقرار نامے کی خلاف ورزی کی، لہٰذا انہیں فوری طو ر پر،دفتر سنبھالنے سے روکنے/ایسوسی ایشن کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ انہیں کسی بھی ایسی ایسوسی ایشن، کلب یا تنظیم جس کا انتظام، مانیٹری، کنٹرول یا الحاق بورڈ کے ساتھ ہے، کا الیکشن لڑنے سے روکا جاتا ہے۔
پی سی بی بورڈ آف گورنر کے رکن نعمان بٹ 3 سال کیلئے نا اہل
القمر
