میلبور ن (جسارت نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے لیے 2 ہفتوں کا قرنطینہ لازم ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکو نک ہوکیلی نے آسٹریلوی میڈیا سے ویڈیولنک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو بائیوسکیور ماحول میں ٹریننگ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔آسٹریلوی سرزمین پر قدم رکھنے والوں کے لیے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے کویڈ ٹیسٹنگ لازم ہے، اس کے بعد یہاں پر 14 روز کے قرنطینہ کے ایس اوپیز طے شدہ ہیں۔نک ہوکیلی نے کہا کہ ہم مہمان ٹیم کے لیے اپنی وزارت ہیلتھ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام احتیاطی تدابیر ممکن بنائیں گے، انگلینڈ کے ساوتھمپٹن اور اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کی طرح ایڈیلیڈ میں ہوٹل موجود ہے جہاں ٹیم کو ٹھہرایا جاسکتا ہے، اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ جب بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا آنا ہے تو اس وقت تک ٹریول ایڈوائزری میں کچھ تبدیلی ہو۔واضح رہے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے کہا تھا کہ2 ہفتوں کے قرنطینہ کے حق میں نہیں، کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود کردینا نامناسب ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- آئی آر سی ٹی سی معاملہ: لالو پرساد یادو کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے مانگا جواب
- دہلی میں یکم نومبر سے غیر بی ایس-6 گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، سی این جی اور برقی گاڑیوں کو چھوٹ
- دہلی میں پٹاخوں پر پابندی: سپریم کورٹ کا وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے آگاہی مہم میں مدد لینے کا مشورہ
- گیانیش کمار کے خلاف ’عوامی مواخذہ‘: میرا کمار صدارت، ملکارجن کھڑگے قرارداد پیش اور راہل گاندھی کریں گے اختتامی خطاب
- یوپی پی ای ٹی کے باعث کل 30 اکتوبر کو لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں اسکول بند