لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ اور یارکشائر کے سابق فاسٹ بولر ٹم بریسنن کا کائونٹی چیمپئن شپ کے لئے وارکشائر کے ساتھ2 سالہ معاہدے طے پاگیا ۔ ٹم بریسنن نے وارکشائر کے ساتھ آئندہ 2 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔ بریسنن کا معاہدہ 2022ء کے سیزن کے اختتام تک ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی منظوری کے تحت معاہدے میں 2020ء کے سیزن کا باقی حصہ شامل ہوگا۔ ٹم بریسنن کے 2 سالہ معاہدے کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ وارکشائر کے ساتھ معاہدے کے بعد ٹم بریسنن کی یارکشائر کے ساتھ 19 سالہ رفاقت ختم ہوگئی ۔ ٹم بریسنن نے 2003ء میں نارتھمپٹن شائر کے خلاف یارکشائر کلب کی طرف سے کلب کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ ٹم بریسنن نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت 2014ء اور 2015ء میں یارکشائر کی بیک ٹو بیک ٹائٹل فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ایک سال بعد سیزن کے کلب کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتا تھا۔35 سالہ ٹم بریسنن نے اب تک 199 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور اس دوران انہوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 557 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ کے شعبے میں 6 سنچریوں کے ساتھ 6,599 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 173 لسٹ اے میچوں میں نے 315 وکٹیں حاصل کیں اور 3,500 سے زیادہ رنز بنائے۔ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2014ء اور 2015ء میں بیک ٹو بیک سیزن میں کائونٹی چیمپئن شپ ٹائٹل جیتا تھا اور 2016ء میں بریسنن نے کلب کی طرف سے سال کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ بریسنن نے بیان میں کہا کہ میں وارکشائر میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا کلب ہے جس کی میں نے ہمیشہ تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یارک شائر اور انگلینڈ کے ساتھ ایجبسٹن میں کھیلنے میں پوری طرح لطف اٹھاتا ہوں۔
ٹم بریسنن کا وارکشائر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا
القمر
