English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد عامر نے مزید 6 سال تک کرکٹ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کردیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد عامر نے مزید6 سال تک کرکٹ کیریئر جاری رکھنے کا عزم ظاہر کردیا۔سابق کرکٹر عتیق الزمان کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آنے والے کھلاڑیوں سے کہوں گا کہ ایسی غلطی کبھی نہ کریں، پہلے ایک یا دو فارمیٹ میں کھیلتے ہوئے اپنی جسمانی استعداد کو چیک کریں، ردھم میں آجائیں، ہمت ہو تو پھر تیسرے فارمیٹ میں ایکشن میں نظر آئیں، پیسرز کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔محمد عامر نے کہا کہ کم بیک پر درست فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے دو سال بعد مشکلات کا شکار ہوگیا، 2018 میں انجریز میں سرفہرست تھا، خود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کیا، پر عزم ہوں کہ مزید 5 سے 6 سال تک کیریئر جاری رکھ سکوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے