اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5639 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 66 ہزار 96 افراد متاثر ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ آٹھ ہزار 30 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 10137 کیسز رپورٹ ہوئے اور 40 افراد کا انتقال ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 783 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 58 ہزار 551 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 553 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,243 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,441، اسلام ا?باد 14,625، آزاد جموں و کشمیر 1,922، گلگت بلتستان 1,868 اور پنجاب میں 90,444 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 90، سندھ میں دو ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 ہو چکی ہے۔
کورونا سے مزید40 افراد جاں بحق ،ایک ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ
القمر
