English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین پر عالمی ادارہ صحت کو خریدنے کا الزام

القمر

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے میڈیا بریفنگ کے دوران چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈ روس نے عالمی ادارہ صحت کا ڈائریکٹر بننے کے لیے چین کے ساتھ معاملات کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او سائنسی نہیں بلکہ سیاسی جماعت بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے ہزاروں امریکیوں کی موت کا سبب بنی ہے کیونکہ چین نے ادارے کے سربراہ کو خرید لیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی امریکہ چین پر کوروناوائرس کو لے کر الزامات لگا چکا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں ہواوے کمپنی کی انسانی حقوق مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مصنوعات پر بھی پابندی عائد کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے