English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

” کیا بھارت آزاد اورغیرجانبدار صحافیوں کو مقبوضہ کشمیرلے جائے گا ”

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کیا بھارت آزاد اورغیر جانبدار صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے جائے گا؟

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی میڈیا کے ایل اوسی کے دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کاایل اوسی دورہ بہت اہم تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو بلایا اور کہا آکے دیکھیے کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، ہندوستان کی طرف سے ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا، کیا بھارت آزاد اور غیر جانبدار صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے جائے گا؟

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پیر کو پاکستان آرہے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سامنے مؤقف رکھنے کے ساتھ ساتھ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کروں گا۔

شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ایل اوسی پر شہری آبادیوں کونشانہ بنارہا ہے جبکہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود رکھتا ہے کہ سچ چھپا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے