کراچی : قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نوکے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کردیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیر اعلی مراد علی شاہ نےاین ایف سی کے نئی نوٹی فکیشن پر احتجاجی خط وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا، وزیر اعلی سندھ نے خط میں وزیر اعظم کو اعتراضات سے آگاہ کردیا ہے۔
سندھ حکومت نے این ایف سی کے نئی نوٹی فکیشن پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ این ایف سی کے ٹرمز آف ریفرنس کی 3شقیں آئین سے متصادم ہیں۔
قومی سطح کے منصوبوں میں وفاق صوبوں کے مالیاتی شیئرز سے کٹوتی نہیں کرسکتاہے،مالیاتی وسائل کی تقسیم میں وفاق کے اخراجات کے لیےصوبوں کے فنڈز نہیں کاٹے جاسکتے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز وزارت خزانہ نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کے ٹی او آرز تبدیل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نئے ٹی اور آرز کے مطابق کمیشن صوبوں اور وفاق کے مالیاتی اخراجات کی تقسیم کا فارمولا طے کرےگا۔

