English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیاریاں مکمل ایاصوفیا میں آج نماز جمعہ ادا کی جائے گی

القمر

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی تاریخی مسجد ایا صوفیا کی بحالی کے بعد آج وہاں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 1934ء میں مصطفی کمال اتاترک نے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلطنت عثمانیہ کی یادگار کو مسخ کرنے کے لیے اسے میوزیم میں تبدیل کردیا تھا۔ایا صوفیا بازنطینی دور میں گرجا گھر تھا،جسے سلطان محمد فاتح نے خرید کر مسجد بنایا تھا،تاہم اتاترک کے اقدام کے بعد عیسائیوں کو تاریخی مسجد پر اپنا حق جتانے کا موقع مل گیا ۔ سیکولر حکومت کے اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل غمگین تھے ،تاہم تُرکی میں جب رجب طیب اردوان کی قیادت میں اسلام پسندوں کی حکومت آئی تو مسلمانوں کو ایا صوفیا کی بحیثیت مسجد بحالی اور وہاں نمازوں کی ادائیگی کے لیے امید کی کرن نظر آئی۔ رواں ماہ استنبول کی حکومت نے ایا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم کرکے اسے بطور مسجد بحال کرنے کا حکم دیا تھا،جس کے بعد مسلمان وہاں نماز ادا کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ایا صوفیا کو مسجد کے سوا کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔ آج استنبول کی تاریخی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی،جس میں صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔ اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں اور مسجد میںنئے قالین بچھائے گئے ہیں۔ ترک ایوانِ صدر کی جانب سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے،جس میں کئی مسلمان ممالک کے شعرا نے اپنی اپنی زبان میں تاریخی مسجد کی شان میں اشعار پڑھے ہیں۔ وڈیو میں بوسنیا، البانیا، آزربائیجان، کرد، سواحلی، عربی، بنگالی اور ترکی زبان میں شعرا اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ دنیا بھر کے علمائے کرام نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
انقرہ: ایاصوفیہ میں پہلے اجتماع جمعہ کے سلسلے میں تیاریاں کی جا رہی ہیں، انتظامیہ کے اہل کار مسجد میں قالین بچھا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے