سندھ ہائیکورٹ کے جج کراچی میں کچرا،گندگی اور غلاظت کی پیش کردہ تصاویردیکھ کر رنجیدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندگی غلاظت اور کچرا نہ اٹھانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو جسٹس خادم حسین شیخ شہر میں جا بجا پھیلے کچرے، گندگی اور غلاظت کی تصاویر دیکھ کر افسردہ ہوگئے۔
وکیل سندھ گورنمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے کچرا اٹھانا ، ڈی ایم سیز اور کے ایم سیز کی ذمے داری ہے جس پر جسٹس خادم حسین شیخ نے کہا کہ آپ کے ایم سی کو فنڈ نہیں دیتےتو خود کیوں کام نہیں کرتے؟
جسٹس خادم حسین شیخ نے ریمارکس دیے کہ کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے یہاں گندگی اور کچرا ایک دن وبائی صورتحال اختیار کر جائے گ۔

