ملائیشین ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ملائیشیا نے تمام 18 گراؤنڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا۔
سی ای او سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمان جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
خیال رہے کہ سی اے اے ملائیشیا نے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے خط لکھا تھا۔
سی اے اے نے ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیے۔
