اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام آج نشر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈارنے ملاقات کی، ملاقات میں ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی۔
اس موقع پر ٹائیگرفورس سے متعلق چین کا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا تاہم وزیراعظم نے نوجوان رضا کاروں کواعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر اظہار مسرت کے ساتھ ٹائیگر فورس کو متحرک رکھنے پر معاون خصوصی عثمان ڈار کی بھی تعریف کی۔

