ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی آرٹی منصوبے کا افتتاح 14اگست کو کیے جانے کا امکان

پشاور ( آن لائن) 14اگست سے بی آر ٹی کے ممکنہ منصوبے کے افتتاح کے پیش نظر غیر قانونی ڈیڑھ لاکھ سے زاید رکشوں کے 27کلو میٹر کے روٹس پر چلنے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بی آر ٹی میں بھرتی کے لیے انٹرویو گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں ہو ئے ۔پشاور میں 1لاکھ 80ہزار رکشوں میں ڈیڑھ لاکھ غیر قانونی ہیں ،صوبے کے دیگر اضلاع کے رکشے بھی پشاور میں چل رہے ہیں۔ غیر قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن یکم اگست سے شروع کیا جارہاہے ، ایک ہی پلیٹ نمبر پر مختلف علاقوں میں 4 سے زاید رکشے بیک وقت چل رہے ہوتے ہیں ، صرف 24ہزار رکشوں کو جو کہ قانونی ہے کی روٹ پرمٹ تجدید کی جائیگی،صوبائی حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کے پیش نظر روٹ پرمٹ کی تجدید پر پابندی بھی عاید کی ہے ،قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن کے لیے پہلے اس ضمن میں انہیں نوٹس جاری کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں