English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی ٹکٹس ری فنڈننگ میں13 کروڑ لوٹا چکا  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں بارش کی نظر ہونے والے میچز کی ٹکٹس ری فنڈننگ کا سلسلہ جاری ہے ، پی سی بی کی جانب سے اب تک شائقین کرکٹ کو 13 کروڑ سے زائد رقم لوٹا چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل ٹکٹس کی ری فنڈمیں آؤٹ لیٹس سے خریدی گئی ٹکٹس میں اب تک 2 ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 3 کروڑ 72 لاکھ 46 ہزار 600 روپے کی مالیت کے 37 ہزار 695 ٹکٹیں ری فنڈ کردی ہے۔

ٹکٹس ری فنڈننگ کے پہلے ہفتے میں 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار 500 روپے  جبکہ دوسرے ہفتے میں 1 کروڑ 18 لاکھ 1 ہزار 300 روپے کے ٹکٹس واپس ہوئیں ۔

قبل ازیں آن لائن ٹکٹوں کا ری فنڈ بھی ہوچکا ہے ، جس میں 61 ہزار ٹکٹس واپس ہوئیں ،جس کی مجموعی مالیت 10 کروڑ 22 لاکھ 19 ہزار بنتی ہے ۔

اس طرح پی سی بی اب تک 13 کروڑ 94 لاکھ 66 ہزار 100 روپے واپس کر چکا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے