ڈربی(جسارت نیوز) ڈربی میں2، 4روزہ پریکٹس میچز کے اختتام پر پاکستان نے5 اگست سے شروع ہونے وا لے انگلینڈ کے خلاف3 ٹیسٹ میچوں کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کو شارٹ لسٹ کرلیا ،ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اسکواڈ میں اظہر علی(کپتان)، بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔انگلینڈ میں موجوددیگر 9 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان میں فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا
القمر
