کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔پہلا معرکہ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ سے ہوگا ۔ پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق سپر لیگ سے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم اور اتنی ہی ون ڈے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ 3 کو میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ ون ڈے لیگ مئی میں شروع ہونا تھی جو کرونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ 2 سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی۔ ان میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا
القمر
