کابل (اے پی پی) افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل نے کہا ہے کہ افغان حکومت عیدالاضحیٰ کے دوران جنگ بندی پر تیار ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ طالبان بھی عید کے دنوں میں لڑائی بند کرنے پر اتفاق کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان قومی کونسل کے ترجمان فریدون خازون نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر ڈیڈلاک سفیر زلمے خلیل زاد کی خطے میں موجودگی کے دوران حل کر لیا جائے گا۔
افغان حکومت عیدالاضحیٰ کے دوران جنگ بندی کیلیے تیار
القمر
