ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل اوسی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ، 3معصوم شہری زخمی

راولپنڈی :بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بلا اشتعال انگیز فائرنگ کی، جس کے نیتجے میں 3شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، جس میں بھارتی فوجیوں  نے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3معصوم شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں