ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم سے گورنر سندھ کی اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے سے کراچی کے نالوں پر رپورٹ طلب کرلی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے  وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سندھ بھر کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا،عمران اسماعیل نے کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے پارٹی امور پر بھی مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،کراچی کے عوام کی مشکلات کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں