English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں داعش کا تازہ حملہ‘ بریگیڈیر جنرل مار دیا

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ 29 ویں بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل احمد عبدالواحد محمد اللامی مغربی صوبے انبار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق منگل کی شب مشترکہ آپریشنز کی کمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ منگل کی شام ہیت ضلع کے علاقے عکبہ میں داعش کی کارروائی میں اللامی کے علاوہ فوج کا ایک لیفٹیننٹ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ دہشت گرد تنظیم کے 2 جنگجو زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے اس سے قبل بھی عراقی سیکورٹی مقامات پر کئی مسلح حملے کیے ہیں، جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ عراقی وزارت داخلہ میں انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ ابو علی البصری نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ داعش کی جانب سے بصرہ اور دیگر صوبوں میں دہشت گردی کا ایک خطر ناک منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب عراق میں بین الاقوامی اتحاد کے نائب کمانڈر امریکی جنرل کینیتھ ایکمین نے بدھ کے روز پینٹاگان میں وڈیو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر بین الاقوامی اتحاد یہ جانتا بھی ہے کہ داعش تنظیم پر مکمل طور قابو نہیں پایا جا سکے گا تب بھی تنظیم کے کمزور ہونے سے ہمیں عراق میں اپنے عسکری وجود کو کم کرنے کا موقع مل گیا۔ امریکی جنرل کے مطابق داعش کو دیہی علاقوں تک میں پناہ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے