ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان پہلاون ڈے آج کھیلاجائے گا

سائوتھمپٹن (جسارت نیوز) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج روز بائول، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت مڈل سیکس کے آئن مورگن کرینگے جبکہ آئرش ٹیم اینڈریو بلبیرنی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین اسٹوکس، جو روٹ، جوز بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ3 میچوں کی سیریز کا ابتدائی میچ کانٹے دار ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچ روز بائول، سائوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں