English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم اورنگزیب کا شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوالات اٹھا دیے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے درِ عمل میں کہا کہ کیا شبلی فراز عمران خان سے کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں؟ عمران خان سے پوچھیں چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کیے؟

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھیں چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟ عمران خان سے پوچھیں مالم جبہ کرپشن اسکینڈل پر کب جواب دیں گے؟ وزیراعظم غیر ملکی فنڈنگ کیس میں کب پیش ہوں گے؟

وفاقی وزیر شبلی فراز نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں کہا تھا کہ حکومت نے سفارشی کلچر ختم کردیا، کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شبلی فراز کے اس بیان پر مریم اورنگزیب نے اپنا ردِ عمل ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے