English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان، منی بس میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

القمر

کابل (آن لائن+اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبے ہیرات میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت
کے ترجمان جیلانی فرحاد نے بتایا کہ ہیرات شہر میں منی بس کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں فوجی ترجمان محمد حنیف ریزائی نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح طالبان کے ایک گروپ نے شمالی صوبے فریاب کے ضلع دولت آباد میں قوزی بوائے کے علاقے میں سیکورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 7 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ طالبان نے عیدالاضحی پرامن طریقے سے منانے کے لیے 3 روز تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے