English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان حکومت نے مزید 500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

کابل: افغانستان حکومت نے مزید 500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

افغان صدر کے کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کو آئندہ چار روز کے دوران رہا کیا جائے گا۔

اشرف غنی نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات شروع کریں۔

خیال رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے مابین امن مذاکرات کے بعد افغان حکومت نے متعدد طالبان قیدیوں کو رہا کردیا ہے جب کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ طالبان اور افغان فورسز کے درمیان عید الاضحیٰ کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس کا امریکا نے خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ امید کرتے ہیں یہ عید تمام افغانیوں کو افہام و تفہیم اور باہمی احترام کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ یہ عید افغان عوام کو پائیدار امن کے لیے ایک قدم قریب لائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے