English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین سے معاہدے کی عام ہونیوالی تفصیلات غلط ہیں‘ تہران

القمر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ اس کی چین کے ساتھ معاشی شراکت داری کے 25 سالہ معاہدے پر مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں رواں ماہ سامنے آنے والی معاہدے کی مبینہ تفصیلات محض قیاس آرائیاں ہیں۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے مغربی ممالک کا پروپیگنڈا قرار دے دیا۔آن لائن فورم میں سنائے گئے ایرانی سفیر کے بیان کے مطابق چین اور ایران کے درمیان تاحال معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور اس بارے میں پھیلائی گئی تمام خبریں محض افواہیں اور سیاسی مقاصد کے حصول کی کوشش ہے۔ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک تعاون کی بنیاد چین کے صدر شی جن پنگ کے 2016ء میں دورۂ ایران کے دوران رکھی گئی تھی۔ یہ معاہدہ سیاسی اور معاشی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان برابری اور شفافیت کی بنیاد پر ایک طویل المدتی اور ٹھوس فریم ورک ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے