ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام مہنگائی کا سونامی برداشت کر رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے، عید الاضحیٰ کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔

لاہور میں منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا میں عوام نے حکومت کو بھی دیکھا لیکن جماعت اسلامی مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عید کی خوشیوں پر ڈاکہ ڈالا، جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی، باطل نظریات اور نظام کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام متحدہ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و شریعت کا نظام ملک و قوم کے مسائل حل کرسکتا ہے، ملک میں امریکا کے غلام حکمران اسلامی پاکستان کی رہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ترقی و خوشحالی کے لیے معیشت کو سود سے پاک اور عدالتوں میں قرآن کا نظام لانا ہوگا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ترکی میں آیا صوفیہ مسجد کی بحالی اسلامی انقلاب کی جانب پیش قدمی ہے، کشمیر، فلسطین سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر مسکینوں، یتیموں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں