English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک شہریوں کے لیے عراق کا پیشگی ویزا لینا لازم قرار

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی حکومت نے ترکی کے شہریوں کے لیے پیشگی ویزے کی شرط عائد کر دی ہے اور اس فیصلے کو یکم اگست سے نافذ بھی کردیا گیا ہے۔ بغداد حکومت نے یہ اقدام ترکی کے فیصلے کے جواب میں کیا ہے جس کے تحت عراقی شہریوں کے لیے پیشگی ویزے کی شرط لازم کی گئی تھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عراق سفارتی ذرائع سے ترکی کے ساتھ رابطے کی کوششوں میں ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان 2009ء میں دستخط کیے گئے معاہدے پر دوبارہ سے عمل شروع کیا جا سکے۔ 11 برس قبل کیے گئے سمجھوتے کے تحت دونوں جانب کے شہری زمینی اور فضائی گزر گاہوں پر پہنچنے پر مفت ویزا حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے