ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیرئہ روم میں ترکی کیخلاف مصر اور یونان کی سازش

قاہرہ: مصر اور یونان کے وزرائے خارجہ سامح شکری اور نیکوس دَیندیاس معاہدے پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں

 

قاہرہ/ انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر اور یونان نے بحیرۂ روم کے خطے میں ایک خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک مل کر اس خطے میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام کریں گے۔ اس اقتصادی زون کے قیام کا اعلان مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے اپنے یونانی ہم منصب نیکوس ڈینڈیاس کے ساتھ مصر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک اس مخصوص اقتصادی زون میں موجود وسائل کو بہ روئے کار لانے کے لیے تعاون کریں گے۔ دوسری جانب اسی علاقے میں گیس اور تیل تلاش کرنے والے ترکی نے اس معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونان اور مصر کے مابین طے پانے والا سمندری اختیارات محدد کرنے کا نام نہاد معاہدہ اس کے لیے کوئی وقعت نہیں رکھتا۔ تُرک دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامی میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ترکی کو کسی چیز کا پابند نہیں کرسکتا۔ اس معاملے میں ہم اپنے قومی موقف کو عملی میدان اور مذاکرات کی میز پر حسب سابق پیش کرتے رہیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے لیبیا کے عوام کے حقوق کو بھی غصب کیا جا رہا ہے۔ ترکی اس علاقے میں کسی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں