English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں اور سیاحت کی سرگرمیوں کی بحالی خوش آئند ہے، تیمور خان بھٹی

القمر

لاہور(جسارت نیوز ) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کورونا وائرس کے باعث معطل ہونیوالی کھیلوں اور سیاحت کی سرگرمیوں کی بحالی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاؤن میں عوام نے بھرپور تعاون کیا جس پر عوام کے شکر گزار ہیں، گزشتہ روز بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیاں حکومتی ہدایت کے مطابق شروع کی جائیں گی، صوبے کے گراؤنڈز کی رونقیں ایک مرتبہ بھر بحال ہونگی، پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے بھی قوائد کے مطابق سرگرمیاں بحال ہونگی، عوام محکمہ ا سپورٹس اور سیاحت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں، کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے سفارشات طلب کی ہیں، عوام کو پنجاب میں کھیلوں کے حوالے سے اہم خوشخبری جلد دی جائے گی، لاک ڈاؤن کے دوران محکمہ کھیل نے اپنا کام جاری رکھا، حالات بہتر ہونے پر نئے ایونٹس شروع کریں گے، وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے سے پوری قوم محفوظ رہی، عالمی سطح پر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا گیا، عوام سے مزید تعاون اور احتیاط کرنے کی اپیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے