English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

rain in kararchi

کراچی میں سمندری بادلوں کے باعث مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے