متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزہ میں مدت میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا۔
کورونا وبا کے دوران یو اے ای میں پھنسے لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر اماراتی اتھارٹی نے وزٹ ویزے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔
وزٹ ویزے کی مدت میعاد کا نفاذ آج سے ہوگیا ہے جس کے تحت یو اے ای واپس جانے والے افراد پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔
یکم مارچ سے وزٹ ویزا پر یو اے ای میں آنے والے افراد پر پالیسی کا اطلاق ہو گا۔
اس اعلان کے بعد سے وہ افراد جن کے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی وہ اب ایک ماہ کے اندر بغیر کسی جرمانے کے امارات سے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کی وزٹ ویزہ کی مدت پوری ہونے پر یو اے ای میں رہنے والے شخص پر پہلے روز 200 درہم اور ہر اگلے روز 100 درہم جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

