English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرحدی خلاف ورزی پر احتجاج‘ تُرک وزیر کا دورۂ بغداد منسوخ

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی کی جانب سے عراق کے صوبہ کردستان میں جاری آپریشن کے دوران 2 عراقی افسروں اور ایک فوجی کے قتل کے بعد بغداد اور انقرہ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بغداد حکومت نے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے پر ترک سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران عراقی حکومت نے تُرک وزیر دفاع کو دورہ بغداد کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ترکی نے صوبہ کردستان کے علاقے اربیل میں مقام پر ڈرون کے ذریعے بمباری کی، جس کے نتیجے میں عراقی فوج کے 2افسر اور ایک فوجی ہلاک ہو گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکی بار بار عراق کی سرحدوں کی خلاف وزی کرکے ملکی خود مختاری کو پامال کر رہا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ عراقی حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ممالک کو نقصان پہنچانے اور دیگر مقاصد کے لیے راہ داری کے طور پر استعمال نہیں کرنے دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے