English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم آج بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے

پشاور: پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح آج وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی افتتاحی تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور وزیراعظم عمران خان آج بی آر ٹی  کا افتتاح کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ہوگی۔

کے پی کے حکومت کی جانب سے بی آرٹی کے اسٹاپ کا کرایہ 10 روپے جبکہ بی آر ٹی کا مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا۔

مسافروں کی آسانی کیلئے بی آر ٹی اسٹیشن تک لانے کیلئے شٹل سروس بھی ہوگی جبکہ معذور اور معمر افراد برقی سیڑھیوں اورلفٹس کااستعمال بھی کرسکیں گے، بی آرٹی منصوبےمیں 200 سےزائد بسوں کااستعمال کیا گیا ہے، گاڑیوں کیلئے جدید پارکنگ پلازہ کی تعمیراورسائیکل اسٹینڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے 9 بار تاریخ دی گئی مگر منصوبے کا افتتاح نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ پشاور حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والا پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اکتوبر 2017 میں شروع ہوا اور کے پی کے حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعوی کیا تھا اور منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو 71 ارب سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے 5 دسمبر 2019 کو بی آر ٹی سے متعلق اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی حکومت نے کسی منصوبہ بندی اور وژن کے بغیر منصوبہ شروع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے