English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کیلیے معاہدہ

القمر

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ ہوگیا۔معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات قائم ہوجائیں گے بلکہ اسرائیل نے جواب میں کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے بہت بڑے رقبے پر اسرائیل کے توسیعی عمل کو بھی روک دے گا۔اس بات کا اعلان خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کیا ہے اور اس موقع پر صدر ٹرمپ، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اس تاریخی معاہدے سے مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل میں پیشرفت ہوگی۔واضح رہے کہ اس معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطورِ خاص اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے مغربی کنارے کے بڑے مقامات کو اسرائیل میں شامل کرنے کے توسیعی منصوبے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ اس اقدام کا وعدہ بنجمن نیتن یاہو نے الیکشن مہم کے دوران کیا تھا۔اس معاہدے کی تفصیلات فون کال پر طے ہوئی اور ٹیلی کانفرنس کے دوران ہی معاہدے کے منظوری دی گئی۔ جمعرات کو منعقد کی گئی ٹیلی کانفرنس میں ٹرمپ ، شیخ محمد بن زاید اور بنجمن نتن یاہو نے شرکت کی۔بعض افسران نے معاہدے کو ’معاہدہِ ابراہم‘ (ابراہم اکارڈ) کا نام دیا گیا ہے جو شروع سے ہی صدرٹرمپ کے سفارتی اہداف میں شامل رہا ہے تاہم اس معاہدے پر پہنچنے سے قبل فریقین کے درمیان طویل مذاکرات اور گفت وشنید جاری تھی۔ اس میں صدر ٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کرشنر، امریکا میں اسرائیلی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمان اور مشرقِ وسطیٰ کے سفیر اوی برکووچ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے