پراگ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اپنی عالمی معاشی طاقت کے بل بوتے پر کئی معاملات میں سرد جنگ کے زمانے کے سوویت یونین سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز جمہوریہ چیک کی سینیٹ سے خطاب کرتے وئے عالمی برادری سے چین کے خلاف اتحاد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی جبر اور تسلط کی مہمات میں روس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ چینی کانگریس پارٹی سوویت یونین سے بڑھ کر ہماری معیشتوں، سیاست اور معاشروں میں پہلے ہی سرایت کر چکی ہے۔ چین کا عالمی تسلط ناگزیر نہیں ہے اور ہمارا مستقبل خود ہمارے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بیجنگ کے خلاف اقدامات میں تیزی لا رہی ہے، جن میں ایغور باشندوں اور ہانگ کانگ کی عوام کے انسانی حقوق کی حمایت کے لیے پابندیاں بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کردے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ امریکی وفد کے حالیہ دورے پر برہم ہے۔ ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر امریکا میں کچھ لوگوں کو فریب میں نہیں رہنا چاہیے، جو آگ سے کھیلتے ہیں وہ جل جاتے ہیں۔ میں تائیوان کے حکام کو بھی یاد دلانا چاہوں گا کہ وہ دوسروں کے تابع نہ ہوں، کیونکہ اس کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں۔
چین سوویت یونین سے بڑا خطرہ ہے‘ امریکی وزیر خارجہ
القمر
