کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹرز نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیا ہے۔یوم آزادی پر پیغامات جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے، محمد عباس نے کہا ہے کہ یہ ملک بہت قربانیاں دے کر حاصل ہوا ہے، ہم سب کو اسے ساتھ لے کر چلنا ہے۔یوم آزادی ہمیں آبا و اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، قومی اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، پاکستان ہماری پہچان ہے، اس موقع پر ہمیں دل و جان سے محنت کرنے اور متحد رہنے کا وعدہ کرنا ہے،یاسر شاہ، امام الحق نے بھی قوم کو مبارکباد دی ہے۔انضمام الحق نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی کا مقصد اللہ کے حکم کی تعمیل کرنا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ آزادی کی مناسبت سے گھر پر تیاری مکمل کرلی۔ سابق کپتان نے گھر کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لگایا ہے سابق کپتان نے ناصرف پاکستان کا جھنڈا لگایا بلکہ بھارت کے زیر انتظام جموں اور کشمیر، ترکی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان ممالک کا جھنڈا بھی لگایا۔شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر عام طور پر بھی پاکستان کا جھنڈا لہراتا رہتا ہے تاہم یوم آزادی کے موقع پر بوم بوم نے دیگر مصائب کا شکا ممالک کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جھنڈے لگائے۔
وطن کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،کرکٹرز کا پیغام
القمر
